لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اور تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 128 کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ۔تفصیل کے مطابق ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے۔ ان کے قومی حلقہ انتخاب کی صوبائی سیٹ پی پی 155 پر مفتی محمد عابد جلالی جبکہ پی پی 156 پر میاں محمد شفیع جلالی الیکشن لڑیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا نواز شریف کی بھارت نوازی کوئی نئی بات نہیں۔بھارتی میڈیا پر چلنے والے نواز شریف کے حالیہ بیان سے پتہ چلتا ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بہت کچھ کالا ہے۔
نوازشریف کی بھارت نوازی نئی بات نہیں: اشرف آصف جلالی
May 15, 2018