70برس سے عوام کا استحصال کرنے والے میر صادق ہیں: لیاقت بلوچ

May 15, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مینار پاکستان پر ایم ایم اے کا جلسہ عام اللہ کے فضل و کرم سے کامیاب ، فقید المثال اور تاریخی رہا ۔ متحدہ مجلس عمل نے کم وقت ، کم وسائل اور کارکنان کی دن رات محنت کے ساتھ ناممکن کو ممکن بنادیا ۔ کارکنان ماہ رمضان میں افطار ، تراویح اور قرآن کانفرنسوں کے ذریعے بھر پور رابطہ عوام مہم جاری رکھیں گے ۔پاکستان میں جمہوری تسلسل اور جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے پندرہ سال میں تین انتخابات کے بعد 2018 ء کا چوتھا مسلسل انتخاب بڑا اہم ہے ۔ پوری قوم کے لیے فیصلہ کن مرحلہ ہے کہ خود سنبھلے ، صحیح فیصلہ کرے ، جذباتی پن ، دھڑوں کی سیاست، تعصبات ، فرقہ پرستی سے اجتناب کرے ۔ ستر سال سے عوام پر ظلم کرنے والا مقتدر طبقہ ہی میر جعفر اور میر صادق ہے۔

مزیدخبریں