مظفرگڑ ھ : آئل ٹینکر الٹنے سے 40 ہزار لٹر پٹرول بہہ گیا

مظفر گڑھ (آئی این پی )مظفر گڑھ میں تیز رفتاری کے باعث 40 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، آئل ٹینکر سے پٹرول خارج ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق علاقے چوک سرور شہید میں جام والا کے قریب تیزرفتاری کے باعث پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پیٹرول موجود ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آمدورفت کے لیے بندکردیا ہے جبکہ آئل ٹینکر سے آئل شفٹنگ کے لیے ٹیمیں طلب کی گئیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...