لاہور (پ ر) الیکٹرک اشیاء تیار کرنے والی ک مپنی ویوز کے ترجمان نے کہا ہے کہ 11 مئی کو ویوز کی فیکٹری میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔ پروڈکشن ایریا میں موجود زیادہ تر مشینری محفوظ رہی۔ تمام خام مال اور بیشتر تیار شدہ پراڈکٹس فیکٹری سے باہر گودام میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریفریجریٹرز کی پروڈکشن چند ہفتوں میں بحال ہو جائے گی جبکہ ڈیپ فریزرز کی پروڈکشن اُس سے بھی پہلے شروع کر دی جائے گی۔ حاضر سٹاک کی بدولت ویوز کی مصنوعات پہلے کی طرح مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہونگی۔ ائرکنڈیشنر، مائیکرو ویو اوون اور واشنگ مشین بھی باآسانی مارکیٹ میں میسر ہونگی۔