چک بیلی خان (نامہ نگار) ٹریفک وارڈنز نے چالان کے نام پر اپنی جیبیں بھرنا شروع کر دیں چک بیلی خان کے نواحی موضع ٹھلہ کلاں کے پک اپ ڈرائیور عمران متیال نے بتایا کہ کہ وہ اپنی پک اپ نمبرRIS940میں سواریاں اٹھا کر22نمبر اڈے سے نکلا تو اعجاز نامی ٹریفک وارڈن نے روک لیا 2500روپے م کا چالان موقع پر کرنے کو کہا رقم لے لی لیکن کوئی رسید نہ دی اسی طرح کی شکایت بگا شیخاں چک بیلی خان موڑ سے گذرنے والے گاڑیوں کے مالکان نے کی گاڑیوں کے مالکان نے بتایا کہ بگا شیخاں موڑ پر ٹریفک وارڈنز زیادہ تر چالان موقع پر جمع کروانے پر زور دیتے ہیں ۔