راولپنڈی (نیوزرپورٹر)شکست خوردہ عناصر نے ملکی سالمیت دائو پر لگا دی نواز شریف نے اصول اور نظریہ کی سیاست دفن کر دی ممبئی حملوں پر نواز شریف کے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد فطری عمل ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء محمد عامر صدیقی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کلبھوشن پر چپ سادھ رکھنے والے میاں صاحب کے ریاستی اداروں پہ الزامات اور متنازع بیان کسی سازش سے کم نہیں ممبئی حملوں پر گمراہ کن بیان افسوسناک اور ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
ممبئی حملوں پر گمراہ کن بیان افسوسناک اور ملک دشمنی کے مترادف ہے، عامر صدیقی
May 15, 2018