لاہور ( خصوصی رپورٹر) شہباز شریف جب جلسہ گاہ میں پہنچے تو خانیوال کے تاریخی ریلوے گرائونڈ میں پرجوش ہجوم نے تالیاں بجا کر اور نعرے لگا کر انکا استقبال کیا۔ جلسہ گاہ میں ہر طرف مسلم لیگ (ن) کے پرچم لہرا رہے تھے ۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکن وزیر اعلیٰ کی ہر بات پر یک زبان ہو کر نعروں کا جواب دیتے تو شہباز شریف زیادہ جوش و خروش سے خطاب کرتے ۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ ہیلی پیڈ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال روانہ ہوئے تو راستے میں سڑکوں کے اطراف میں لوگوں کا ہجوم امڈ آیا اور لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔