راولپنڈی (جزل رپورٹر)یونین کونسل 38 اکبری مارکیٹ نزد تھانہ گنج منڈی کے ٹیوب ویل کو واسا اہلکار مرمت نہ کر سکے گذشتہ 14 روز سے واسا اہلکار دو دفعہ اس کی مرمت کے لیے آئے مگر مسئلہ حل نہ ہوا علاقہ کے عوام نے نوائے وقت کو بتایا کہ واسا کا عملہ موٹر خراب ہونے پر اتار کر لے گیا اور دوبارہ لفٹنگ بھی کر دی مگر دو دن کے بعد ہی موٹر جل گئی ایک بار پھر اس کی شکایت درج کروائی گئی اور واسا کا عملہ کوئی پرانی موٹر نصب کر کے چلا گیا جس سے پانی سطح زمین تک نہیں پہنچ رہا اب مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اس ٹیوب ویل کے گردونواح میں موجو ہملٹن روڈ ورکشاپی محلہ اکال گڑھ آبادی کے لوگ بھی پریشانی کا شکار ہیں اور سب نے ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ھے کہ اس ٹیوب ویل کی فی الفور مرمت کروائی جائے اور درست موٹر نصب کی جائے