کشمیر ایک پریشر ککر ہے جہاں کسی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے: ارون دھتی رائے

May 15, 2019

سرینگر(این این آئی)بھارت کی معروف مصنفہ اور دانشورارون دھتی رائے نے کہاہے کہ کشمیر ایک پریشر کوکر کی طرح ہے جہاں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دنیابھر میں معروف اور ایوارڈ یافتہ مصنفہ ارون دھتی رائے نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہاکہ کشمیر میں ایسی صورتحال پائی جاتی ہے جہاں زیادہ سے زیادہ نوجوان مسلح جدوجہد میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہندو قوم پرستی میں اضافہ ہوگیاہے اور قوم پرستی کو ہندوووٹروں کواپنی طرف کھینچنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ذرائع ابلاغ پر زیریلا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اورنیوز چینلز پر 24 گھنٹے قوم پرستی کا پرچار کیا جارہا ہے جبکہ ان چینلز کو حقیقت کا احساس بھی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان فلیش پوئنٹ کے بجائے ایک بفرزون ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں ارون دھتی رائے نے کہاکہ کشمیر میںحقیقی، جعلی اوردرپردہ دہشت گرد گروپس موجودہیں۔انہوں نے کہاکہ پلوامہ حملہ ایک جعلی آپریشن تھا جس کا بھارتی فوج کے سربراہ کو پہلے سے علم تھا۔ پلوامہ حملے کو انٹیلی جنس کی ناکامی قراردیاگیا جس کا اعتراف گورنر کشمیر نے بھی کیااور اس کے بعد سب چپ ہوگئے۔

مزیدخبریں