کولمبو (صباح نیوز)سری لنکا میں حالیہ مسلم کش فسادات شروع ہونے کے بعد لگنے والے کرفیو کے باوجود نامعلوم افراد ن کے حملے ایک مسلمان شہیدہو گیا ۔سری لنکن حکام کے مطابق مذکورہ 45سالہ مسلمان شخص پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا، جس سے وہ شہید ہو گیا۔واضح رہے کہ ایسٹر دھماکوں کے بعد سری لنکا کے مختلف علاقوں میں صورت حال کشیدہ ہے جس کے پیش نظر مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے بعض اضلاع میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے ہیں، جن کے دوران مسلمانوں کی املاک کو نذر آتش کیا گیا اور مساجد کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فسادات کے دوران مسلمان شہریوں نے پولیس اسٹیشنز میں پناہ لے کر اپنی جانیں بچائی ہیں۔پولیس نے فسادات میں ملوث درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم زیر حراست افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔