اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء کو انسداد تمباکو نوشی مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے مشیر برائے انسداد تمباکو تعیناتی کی منظوری دیدی۔ بابر بن عطا قومی انسداد تمباکو نوشی مہم کے سربراہ ہونگے اور وزارت صحت‘ تجارت‘ ایف بی آر کے ہمراہ کام کریں گے۔ بابر بن عطا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ذمہ داریاں احسن طورپر سرانجام دیں گے۔
بابر بن عطاء کو مشیر برائے انسداد تمباکو نوشی کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
May 15, 2019