ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) کراچی سے راولپنڈی جانے والے مال بردار گاڑی کے انجن میں ڈباں سٹشین کے قریب شارٹ سرکٹ کی بنا پر آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122، پولیس فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ مال بردار گاڑی میں 38 سے زائد بوگیوں میں ڈیزل موجود تھا تاہم امدادی ٹیموں کی بروقت کی جانے والی امدادی کارروائی کی بنا پر مال گاڑی بہت بڑے حادثہ سے محفوظ رہی۔