بابر بن عطاء کو مشیر برائے انسداد تمباکو نوشی کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

May 15, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء کو انسداد تمباکو نوشی مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے منظوری دیدی۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء کو مشیر برائے انسداد تمباکو نوشی کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے مشیر برائے انسداد تمباکو تعیناتی کی منظوری دیدی۔ بابر بن عطا قومی انسداد تمباکو نوشی مہم کے سربراہ ہونگے اور وزارت صحت‘ تجارت‘ ایف بی آر کے ہمراہ کام کریں گے۔ بابر بن عطا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ذمہ داریاں احسن طورپر سرانجام دیں گے۔

مزیدخبریں