بغداد(اے پی پی) عراق کے صوبہ انبار میں سکیورٹی فورسز نے داعش کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ انبا ر فوجی مہم کمان کے کمانڈر محمود ا لفلاحی نے کہا کہ عراق آرمی اور نیم سکیورٹی فورس کے دستوں نے صوبہ کے دارالحکومت رمادی کے الطیبہ علاقے کی پہاڑیوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک ان کے ہتھیار اور موٹر سائیکل کو ضبط کر لیا۔ واضح ر ہے کہ داعش کے دہشت گرد اب بھی انبا ر ریگستان میں سرگرم ہیں ۔