مانسہرہ (اے پی پی) مانسہرہ میں لڑکی سے جنسی زیادتی کے مرتکب ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، پولیس دیگر دو نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسماۃ ریشم بی بی نے تھانہ صدر مانسہرہ میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی مسماۃ (س) کو تین افراد نے اغواء کرنے کے بعد تین دن تک اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی رپورٹ پر تھانہ صدر میں تین نامزد ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365 بی /376 مقدمہ درج کر کے پولیس نے ایک ملزم علی اصغر ولد بشیر کو گرفتار کر لیا۔
مانسہرہ، لڑکی سے زیادتی کاملزم گرفتار
May 15, 2019