اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارتی ایکٹر اور سیاست دان کمال حسن کو یہ تاریخی حقیقت بیان کرنا پڑگیا کہ آزادی کے بعد پہلا دہشت گرد ہندو تھا جس نے مہاتماگاندھی کو قتل کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کمال حسن کو جو ان دنوں انتخابی مہم چلا رہا ہے یہ تاریخی حقیقت بیان کرنے پر مقدمہ کا سامنا ہے۔ کمال حسن کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے کہ اس کے خلاف منافرت پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا جائے۔ کمال حسن کے خلاف شکایت ہندو سینا پارٹی کے دشند گپتا نے درج کرائی ہے۔