سوڈان: مظاہرین اور فوج میں جھڑپیں جاری، میجر سمیت 5 افراد ہلاک

خرطوم (اے پی پی+آن لائن ) سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف دھرنے میں فائرنگ سے فوج کے میجر سمیت 4 شہری گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق خرطوم میں فوج کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا دیئے ہوئے مظاہرین اور فوجیوں کے درمیان ایک جھڑپ کے دوران فوج کے میجر سمیت 5 شہری گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے جبکہ 3فوجیوں سمیت متعدد شہری زخمی ہو ئے ہیں۔یہ مظاہرین کئے ہفتوں سے وہاں موجود ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ فوجی حکومت ختم کر کے جمہوریت بحال کی جائے۔عبوری فوجی کونسل نے الزام عائد کیا کہ سیاسی مفاہمت سے نالاں گروہ نے مظاہرے کے مقام پر فائرنگ کی اور تشدد پر اکسایا۔علاوہ ازیںسوڈان کے قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل الولید سید احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمر البشیر اور دوسرے حکام پر مظاہرین کی ہلاکتوں کی شہ دینے اور اس عمل میں شرکت کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...