لاہور (سٹاف رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر ریکٹر سی یو آئی اور پروفیسر ڈاکٹر یوسف اے۔ الدرویش، صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے سی یو آئی اسلام آباد میں اولین سعودی پاک سٹڈی سینٹر کے قیام کے معاہدے پر دستخط کئے۔ MoU پر دستخط آج صبح مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں کئے گئے ۔کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا مطمع نظر ایک مشترکہ سائینٹیفک سٹڈی سینٹر اور ایک سائینٹیفک انٹرنیشنل چیئر کا قیام ہے جو دونوں ملکوں پاکستان اور سعودی عرب کے سکیورٹی، امن، استحکام، آسودگی اور پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں معاون ہوگا۔پاکستان میں اپنی نوعیت کی اولین ہونے کی وجہ سے چیئر برادر ملکوں کے درمیان مشترکہ سائینٹیفک اور عالمی تعاون کو استحکام دے گی۔ MoU میں اکیڈمک، ریسرچ اور سائینٹیفک تعاون کی مختلف جہتوں کو شامل کیا گیا ہے۔