بیت المقدس (این این آئی)فلسطینی اتھارٹی سے کشیدگی ،تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن،سابق خاتون وزیر اور فلسطینی صدر کی سابق مشیر حنان اشراوی کو امریکی ویزہ نہ ملنے پر فلسطینی حلقوں میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔انہوں نے امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ میں ماضی میں امریکی حکام کیساتھ مذاکرات میں شریک رہی ہوں، مجھے کبھی امریکہ جانے میں مشکل پیش نہیں آئی‘ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پرامن حل کی علمبردار ہوں۔