سول کورٹ میں وفاقی وزیر طارق بشیر کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر، 29 مئی تک جواب طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سول کورٹ میں وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ پلاننگ طارق بشیر چیمہ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا گیا جس پر سول جج نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 مئی تک جواب طلب کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ طارق بشیر چیمہ کے خلاف انجمن تاجران پنجاب کے صدر ادریس کی جانب سے ہتک عزت کا دعوی دائر کیا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ طارق بشیر چیمہ نے 2018 میں میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کروایا۔ عدالت سے استدعا کی کہ طارق بشیر کو 20 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...