ایران نے کہاہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی طرح کی جنگ نہیں ہورہی ہے۔
سرکاری حکام سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے رہبراعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہاکہ ایران اورامریکہ کے درمیان فوجی مقابلے کی بجائے جذبے اورعزم وحوصلے کاامتحان ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک جنگ نہیں چاہتے اورجانتے ہیںکہ جنگ اُن کے مفاد میں نہیں ہے۔ادھرامریکی وزیرخارجہ مائیک پامپیونے روس کے دورے کے دوران سوچی میں کہاکہ امریکہ ایران سے فوجی محاذآرائی نہیں چاہتا۔