پاکستان کی جڑوں کو کمزورکرنے کیلئے بیرونی طاقتیں سرگرم ہیں:پاکستان سنی تحریک

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک گوادر ہوٹل اور کوئٹہ پولیس گاڑی پر خود کش حملے کی مذمت کرتی ہے۔ مقدس مہینے میں ملک میں شدت پسندی کا یہ تیسر ا واقعہ ہے۔ پاکستان کی جڑوں کو کمزور کرنے کے لیے بیرونی طاقتیں سرگرم ہیں۔ حکومت ذمہ داروں کا تعین کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر علامہ شریف الدین قذافی نے ’’گوادر ہوٹل اور کوئٹہ پولیس گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت ‘‘کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے پے درپے حملے پاکستان کی خوشحالی کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ پاک فوج کی ملک کے لیے قربانیاں قابل تحسین ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ پا ک فوج نے جس طرح حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن