پی سی بی ایڈجیوڈیکیٹر نے نعمان بٹ کی درخواست مسترد کر دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی سی بی ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس (ر) فضل میراں چوہان نے مس کنڈکٹ کیس میں نعمان بٹ کی درخواست مسترد کر دی اور سترہ مئی کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ گذشتہ روز نعمان بٹ مس کنڈکٹ کیس کی سماعت میں چیئرمین کے ایڈجوڈیکیٹر مقرر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے معطل رکن نعمان بٹ کے وکیل شیگان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کیس میں فریق ہیں اس لیے وہ ایڈجیوڈیکیٹر مقرر نہیں کر سکتے، ہماری درخواست کو مسترد کر دیا گیا لیکن ہم اپنے موقف پر قائم ہیں، انصاف کے حصول کے لیے ہر راستہ اختیار کریں گے۔ حیران کن بات ہے کہ ایک شخص فریق ہے اور وہ ایڈجوڈیکیٹر بھی مقرر کر رہا ہے۔ اب ہم سترہ مئی کو اپنا تفصیلی جواب جمع کرائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن