شاداب خان فٹ، ورلڈ کپ کھیلیں گے، کل انگلینڈ روانگی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لیگ سپنر شاداب خان فٹ ہوگئے ہیں اور اب وہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ سپنر شاداب خان کے فٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے کہ لیگ سپنر شاداب خان ورلڈکپ کیلئے مکمل فٹ ہو گئے ہیں۔ شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کلیئر ہیں۔پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی کہ شاداب خان کا نیا بلڈ ٹیسٹ لاہور کی لیبارٹری بھجوایا گیا تھا جس کی رپورٹ کلیئر آئی ہے۔ پی سی بی میڈیکل پینل کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی نئی رپورٹس حوصلہ افزاء ہیں اور اس میں اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں شریک نہ ہوں۔اس سے قبل لندن میں برطانوی ڈاکٹر نے شاداب خان کو فٹ قرار دیکر ورلڈ کپ کھلانے کیلئے گرین سگنل دیدیا تھا۔ اب شاداب خان 16 مئی کو برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ 17 مئی کو برطانوی کنسلٹنٹ ڈاکٹر پیٹرک کنیڈی سے معائنہ کرائینگے اور 20 مئی کو برسٹل میں قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔شاداب خان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن پوری امید تھی کہ فٹ ہوکر دوبارہ پاکستان ٹیم کا حصہ بنوں گا۔شاداب خان کو عین اس وقت ہیپاٹائٹس کا انکشاف ہوا تھا جب ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ دوران علاج انکشاف ہوا تھا کہ انہوں نے دانت میں تکلیف کے بعد ایک عام دندان ساز سے علاج کرایا اور اس کے آلات کی وجہ سے ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...