کرونا وائرس: 6500 سے زیادہ تارکینِ وطن یو اے ای میں واپس آگئے

May 15, 2020

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں حالیہ دنوں میں 6500 سے زیادہ غیرملکی شہری لوٹ آئے ۔ وہ یو اے ای میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اپنے آبائی ممالک کو واپس چلے گئے تھے یا پہلے سے وہاں رہ رہے تھے اور وبا پھیلنے کے بعد ان کی یو اے ای میں واپس ناممکن ہوگئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں ان غیرملکی تارکین وطن کی واپسی کی تصدیق کی ۔یو اے ای کی وزارت خارجہ میں اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے قونصلر امور ڈاکٹر خالد المزروئی نے بتایا کہ یو اے ای کے مکینوں اور سیاحوں کو لاک ڈاؤن کے دوران میں واپس لانے کے لیے فضائی کمپنیاں الگ سے یک طرفہ پروازیں چلا رہی ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ ہوائی اڈوں پر خاص پروازوں کو اْترنے کی اجازت ملنے کے بعد اب تک یو اے ای سے دوسرے ممالک کو واپسی کے لیے 317 پروازیں چلائی جاچکی ہیں اور ان کے ذریعے 74745 غیرملکیوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔

مزیدخبریں