لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں سرکاری نرخنامے میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھائو دیکھا گیا جبکہ گراں فروشی کا سلسلہ بھی بلا تعطل جاری رہا۔ سرکاری نرخنامے میں آلو نیا کچا چھلکا اول کی قیمت مزید 2روپے اضافے سے62روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم بیشتر مقامات پر 70سے 80روپے فی کلو میں فروخت ہوا، پیاز درجہ اول 32روپے کی بجائے55سے 60روپے، ٹماٹر درجہ اول28روپے کی بجائے32سے35روپے، لہسن دیسی150کی بجائے190سے200، ادرک تھائی لینڈ210کی بجائے250سے 260روپے، ادرک چائنہ320 کی بجائے 420روپے، کھیرا دیسی27کی بجائے35، کھیرا فارمی18کی بجائے22سے 25روپے، کریلے 24کی بجائے 35، لہسن ہرنائی 220 کی بجائے 300روپے، پالک 16کی بجائے 20سے 22روپے، میتھی 52کی بجائے62سے 65، بینگن19کی بجائے 25روپے، بند گوبھی26کی بجائے30سے 35روپے، پھول گوبھی 37کی بجائے 45سے 50، سبز مرچ اول73کی بجائے 100روپے، شملہ مرچ26کی بجائے 35سے 40، گھیا کدو22کی بجائے 35روپے، گھیا توری 32کی بجائے40سے 45روپے، گزشتہ روز بھی لیموں چائنہ اور لیموں دیسی کے نرخ نہ نکالے گئے تاہم مارکیٹ میں لیموں چائنہ 450روپے اور دیسی لیموں 580سے600روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔ کھجور ایرانی245کی بجائے290سے 300، کھجور اصیل اول215کی بجائے270، کینو فی درجن اول155کی بجائے260سے 270روپے، کینو فی درجن سپیشل 285کی بجائے 320روپے، امردو درجہ اول185کی بجائے 240روپے، تربوزفی کلو 22کی بجائے25سے30روپے، فالسہ 210کی بجائے 250، لوکاٹھ 145کی بجائے 160روپے، آڑو245کی بجائے 330سے340روپے جبکہ گرما 68کی بجائے 70سے 72روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔ دکانداروںکا کہنا ہے کہ انتظامیہ منڈی میں قیمتوں کے جائزے اور دیگر اخراجات کو شامل کئے بغیر سرکاری ریٹ لسٹ جاری کردیتی ہے۔ سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کے لئے جو قیمتیں طے کی جاتی ہیںمنڈی میں اس پر دستیاب بھی نہیںہوتیں جبکہ ٹرانسپورٹیشن، دکانوںاورعملے کے اخراجات اس کے علاوہ ہوتے ہیں۔