کراچی (نیٹ نیوز) سٹیٹ بنک آف پاکستان ایک مرتبہ پھر مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ شرح سود میں مزید ایک فیصد کی کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے معیشت پر ہونے والے اثرات سے بچاؤ کیلئے مرکزی بینک مارچ سے اب تک شرح سود میں 4.25 فیصد کی کمی کر کے اسے 9 فیصد پر لا چکا ہے۔ امید کی جا رہی ہے۔ اسٹیٹ بنک شرح مد میں مزید ایک فیصد کی کمی کریگا۔