پاکستان، جنوبی ایشیا کی سلامتی کے حامی، بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد قرار دے چکے: امریکہ

واشنگٹن (این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلوچستان لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے اردو آفیشل ٹوئٹر ٍاکائونٹ پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اہم اعلان کیے جارہے ہیں۔ بی ایل اے نے کراچی میں چینی قونصلیٹ اور گوادر کے پرل کانٹیننٹل ہوٹل پر حملوں سمیت پاکستان کے سکیورٹی اداروں اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔ امریکا پاکستان اور جنوبی ایشیا کی سلامتی اور استحکام کا حامی ہے۔ ان کا کہنا تھا ہمارا مقصد بی ایل اے کو مستقبل میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد سے روکنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ اقدام عالمی سطح پر دہشت گردی کی روک تھام کے لیے امریکی حکومت کی کاوشوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا۔بی ایل اے پہلے ہی اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کے باعث پاکستان میں کالعدم قرار دی جا چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن