راولپنڈی(جنرل رپورٹر) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے ایک کلو سے زائد آئس بیرون ملک لے جانے کی کوشش کرنے والے کو 14ماہ قید سخت اور 10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے، ملزم انصاف گل کے خلاف اے این ایف حکام نے مقدمہ درج کیا جس پر الزام تھا کہ وہ 1130گرام آئس غیر قانونی طریقے سے بیروم لے جا رہا تھا کہ ایئر پورٹ پر چیکنگ کے دوران پکڑا گیاتھا، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد ملزم کو 14ماہ قید سخت اور 10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنادی ہے۔
آئس سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو 14ماہ قید سخت اور 10ہزار روپے جرمانہ
May 15, 2020