جعفرآباد(عزیز مری)جعفرآباد کاہیڈ کوارٹرشہر کچرا کنڈی بن گیا نالیاں بند ہونے سے گنداپانی شہریوں کے گھروں میں داخل نکاسی آب نہ ہونے سے جابجا سیوریج کے تالاب بن گئے ایک طرف کورونا وائرس کاخوف دوسری جانب گندکچرے کے ڈھیرڈیرہ اللہ یار کے شہری ازیت میں مبتلاہوگئے ہیں نکاسی آب نہ ہونے سے نالیوں کاگنداپانی جابجا اسٹور ہوکر تالاب کی شکل اختیار کرگئے پریس کلب کی عمارت اسپتال کالونی ریلوے کالونی کھیل کے میدان سیوریج کے پانی میں گھر کرگئے صفاء نہ ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئے ہے شہر میں مکھیوں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے ملیریا پھیلنے لگا شہریوں کاکہناہے کہ اب کیسے تشخیص کیاجائے کہ شہریوں کو ملیریا بخار ہے یاپھر کورونا وائرس میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث سیوریج کاپانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہونے کے ساتھ اب ریلوے ٹریک پربھی آگیا ایک شہری نے اپنے تاثرات کچھ یوں بیان کیے کہ ڈیرہ اللہ یار شہرلاوارث بن گیاہے منتخب نمائندے لاپتہ ہوچکے ہیں .ڈیرہ اللہ یار شہر میں کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 29 ہوچکی ہے اگر شہرمیں اسپرے اور صفاء کی جانب توجہ نہیں دی گء تو ڈیرہ اللہ یار میں کورونا وائرس سے لامحدود شہری اس مہلک وائرس میں مبتلا ہوجائیں گے۔