مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے اہلکاروں نے شہر کے معروف محلے اجیاد میں 150 کلو گرام پان اور تمباکو کے کارٹن ضبط کرلیے ہیں۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق میونسپلٹی کے ماتحت اجیاد بلدیہ کے اہلکاروں نے سیکورٹی فورس کے دستوں کے تعاون سے سامان بردار ایک گاڑی روکی جس پر پان اور تمباکو کے علاوہ خشک مچھلی بھاری مقدار میں لدی ہوئی تھی۔اجیاد بلدیہ کے چیئرمین مصطفی عید نے بتایا کہ وزارت بلدیات و دیہی امور کی ہدایت پر شہر کے تمام علاقوں میں تجارتی مراکز اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے اداروں، گوداموں اور دکانوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں تاکہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو کھانے پینے کی ایسی اشیا سے بچایا جائے جو انسانی استعمال کے قابل نہ ہوں۔ مصطفی عید نے بتایا کہ پرانے طرز کے بازارمیں سامان بردار گاڑی پر چھاپہ مارا گیا، تلاشی لینے پر 150 کلو گرام پان، تمباکو اور 80 کلو گرام خشک مچھلی برآمد ہوئی جسے ضبط کرکے تلف کردیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ، 150کلو گرام پان اور تمباکو ضبط
May 15, 2020 | 12:04