ساری کابینہ کا احتساب چاہتا ہوں، ان کا بھی احتساب ہوناچاہیے جواقتدار کے مزے لیتے رہے ہیں: وزیربرائے ہوا بازی

اسلام آباد: وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ساری کابینہ کے احتساب کے خواہاں ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے غلام سرورخان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کااحتساب ہوتا ہے تو حکومتی ارکان کا بھی ہوناچاہیے۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے، ان کابھی جو 3،3 یا 6،6بار وزیر بننے۔

وزیربرائے ہوا بازی کا کہنا تھا کہ میں تو خوش ہوں کہ میرا احتساب ہورہا ہے۔ لیکن میں اپوزیشن کی طرح نیب کوغیر مناسب الفاظ سے یاد نہیں کروں گا۔ نیب غیر جانب دارادارہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں 5دہایوں سے سیاست میں ہوں۔ میرا1970سے لے کر 2020 تک سیاست میں رہنے کا احتساب کیاجائے۔ ان کا بھی احتساب ہوناچاہیے جواقتدار کے مزے لیتے رہے ہیں۔

وفاقی وزیرغلام سرور خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک کورونا سے لڑ رہے ہیں۔ کوروناکیسزآنے کے بعد دنیا بھر میں فلائٹ آپریشنز معطل ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا کے دوران سعودی عرب اورایران سے اپنے لوگوں کو وطن واپس لائے ہیں۔ ہم اب بھی دنیا کے مختلف ممالک سے اپنے لوگ لاچکے ہیں۔

ہم نے حکومتی اجازت سے بین لاقوامی پروازیں شروع کی ہیں اور کم وسائل میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کوواپس لانے کاسلسلہ شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ خصوصی پروازیں امریکہ سے بھی پاکستانیوں کو لارہی ہیں۔ دنیا بھرکی طرح پاکستان کو بھی معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پی آئی اے کو ماہانا5ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن