مسجد الحرام ، رمضان کے دوران زمزم کی 60 لاکھ بوتلیں تقسیم

May 15, 2021 | 15:07

ویب ڈیسک

ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں آب زم زم کی 60 لاکھ بوتلیں تقسیم کی گئیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ادارہ امور حرمین نے ماہ مبارک میں مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین اور عام افراد کے لیے آب زم زم کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔کیے جانے والے خصوصی انتظامات میں متحرک کولرز جو اہلکاروں کے کندھوں پرہوتے ہیں کے ذریعے گلاسوں میں آب زم زم فراہم کرنے کے علاوہ زم زم کی بوتلیں تقسیم کرنے کےلیے 15 خصوصی ٹرالیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ادارہ کا کہنا تھا کہ صحن مطاف میں متحرک ٹرالیوں کے ذریعے 60 لاکھ بوتلیں آب زم زم کی تقسیم کی گئیں جبکہ مسعی (سعی وصفا) کے مقام پر200 اہکاروں کو فولڈنگ سٹوریج کے ساتھ متعین کیاگیا تھا جو زم زم کی بوتلیں زائرین میں تقسیم کرتے تھے۔

مزیدخبریں