بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگین بنی ہوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 26 ہزار 98 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس دوران مہلک وائرس کی وجہ سے 3890 مریض ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 326098 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔اس دوران مہلک وائرس کی وجہ سے 3890 مریض ہلاک بھی ہوئے، نئے کیسز کے اندراج کے ساتھ ہی بھارت میں متاثرہ کورونا کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے، جب کہ ہلاک شدگان کی تعداد 2.62 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 353299 افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں جس کے ساتھ ہی 20432898 مریض اب تک اس انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں.