دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 16کروڑ 15لاکھ66ہزار26ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 15مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 16کروڑ 15لاکھ66ہزار26ہوگئی۔امریکہ 3کروڑ28لاکھ94ہزار616 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 2کروڑ40لاکھ46ہزار809 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ55لاکھ 19ہزار525مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 59لاکھ9ہزار386، ترکی میں 50 لاکھ95ہزار390، روس میں 48لاکھ66ہزار641 اور برطانیہ میں 44لاکھ62ہزار603 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 41لاکھ46ہزار722 اور سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 36لاکھ4ہزار799 تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن