پکاسو کی پینٹنگ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں فروخت

May 15, 2021 | 17:30

ویب ڈیسک

امریکہ کے شہر نیویارک میں معروف مصور پابلو پکاسو کی پینٹنگ 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئی ہے۔یہ پینٹنگ 1932 میں مکمل کی گئی تھی اور جمعرات کو نیلامی شروع ہونے کے 19 منٹ کے بعد یہ نو کروڑ ڈالر میں فروخت ہوگئی۔ کمیشن اور فیس کو شامل کر کے اس کی قیمت 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔نیلامی کرنے والے ادارے ’کرسٹیز‘ نے اس کی قیمت کا اندازہ ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر لگایا تھا۔کورونا وائرس کے باوجود اس پینٹنگ کی فروخت سے آرٹ مارکیٹ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پکاسو کے  آرٹ  کا بھی اندازہ ہوتا ہے جو 1881 میں پیدا ہوئے اور 1973 میں انتقال کر گئے۔کرسٹیز کے صدر بونی برینن کا کہنا ہے کہ ’جمعرات کو کل 48 کروڑ ڈالرز سے زائد کی نیلامیاں ہوئیں جس سے پتا چلتا ہے کہ چیزیں معمول کی طرف بڑھ رہی ہیں اور پیغام جاتا ہے کہ آرٹ مارکیٹ واپس اپنے ٹریک پر آرہی ہے۔اس پینٹنگ سے پہلے 2015 میں پکاسو کی ایک اور پینٹنگ 17 کروڑ ڈالرز سے زائد میں فروخت ہوئی تھی۔

مزیدخبریں