بدترین محاصرہ ، تلاشی کارروائیاں ، بیگناہ کشمیری نوجوان گرفتار بھارتی فوجی کی خودکشی 

May 15, 2022

سرینگر(کے پی آئی )بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر سے ایک نوجوان کو عسکریت پسند قرار دیکر گرفتار کر لیا ہے۔رضوان شفیع لون کو رفیع آباد سوپور علاقے میں بھارتی فوج،جموں و کشمیر پولیس اور92بٹالین سی آر پی ایف نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیامقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے ۔ خود کشی کے اس واقعے کے بعد جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 542ہو گئی ہے۔ بھارتی فوج کی 12 راشٹریہ رائفلز کے اہلکار روی کمارجموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے نیل ٹاپ علاقے میں تعینات تھا ۔ نیل ٹاپ میں فوجی کیمپ میں  ہفتے کی صبح فوجی جوان نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کردیا ہے۔دوسری جانب بھارتی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں350کشمیری پنڈتوں نے سرکاری ملازمتوں کے استعفیٰ دیدیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق کشمیری پنڈت کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 350سرکاری ملازمین نے اپنے استعفیٰ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو بھیج دیئے ہیں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک سمیت 26  کشمیری  بھارت سے غداری کے قانون کے تحت مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے  کے مطابق انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اور کارکن جن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ایشیا واچ بھی شامل ہیں، نے بارہا کہاہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیاسی اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد(یو اے پی اے) جیسے سخت قوانین کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں