واشنگٹن (نیٹ نیوز) رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہو گا جس کا امریکہ یورپ اور دیگر حصوں میں مشاہدہ کیا جائے گا۔ مختلف ممالک میں چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 32 منٹ پر ہو گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 13 منٹ پر چاند کو گرہن عروج پر ہو گا اور چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 11 بجکر 51 منٹ پر ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جائے گا جبکہ امریکہ‘ یورپ‘ افریقہ اور ایشیا کے کچھ حصوں میں چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔
چاند گرہن کل صبح 6 بجکر 32 منٹ پر ہو گا پاکستان میں مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا
May 15, 2022