اسلام آباد (عترت جعفری)پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن کی لندن مشاورت کے میں ہونے والوں فیصلوں کے بارے میں جاننے کے لئے کوشاں رہی تاہم اسے پی ایم ایل ن نے انتظار کرنے کے لئے کہا ہے تاکہ وزیراعظم وطن واپس آ جائیں ،ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی پی کے اہم ر ہنماء لندن میں مسلم لیگ ن کے ر ہنماوں سے ٹیکسٹ میسج اور واٹس آپ کالز کے ذریعے ان فیصلوں کے بارے میںجاننے کی کوشش کرتے رہے ،ایسی اہی ایک کوشش کرنے والے پی پی پی ر ہنماء نے کہا کہ مجھے یہ جواب آیا کہ ہم ’’انڈر اوتھ‘‘ ہیں اس لئے کچھ نہیں بتا سکتے ،وزیر آعظم وطن واپس آ کر خود آگاہ کریں گے،وزیر آعظم کی اتوار کو یو اے ای سے وطن واپسی متوقع ہے جہاں وہ یو اے ای کی قیادت سے تعزیت کے لئے لندن سے پہنچے ہیں ،اس لئے امکان ہے کہ پیر کو مسلم لیگ قیادت کی طرف سے معاشی فیصلوں ،انتخابی اصلاحات نیب اور دوسرے قوانین جن میں نیب شامل میں اصلاحات اور اس کے تائم فریم کے آپشن کے بارے میں دوسری جماعتوں کو آگاہ کیا جائے گا اور ان سے مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،پی پی پی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی پارٹی اصلاحات کے عمل اور دوسرے فیصلوں کے بارے میں آپشنز سامنے آنے پر ہی اس پر بات کریگی تاہم یہ مسلم لیگی بیانات سے بھی ظاہر ہو گیا ہے کہ فوری انتخابات کو آپشن اب کوئی آپشن نہیں رہا ہے،بلکہ معاشی فیصلے زیاد ہ اہمیت اختیار کر گئے ہیں اور پی ٹی آئی ے دباو کو مستر د کرتے ہوئے اس کا مقابلہ سیاسی انداز میں کیا جائے گا انہوں نے اشارہ دیا کہ بجٹ کے منی بل میں اس سلسلے کچھ ا ضروری قدامات شامل ہوں گے ۔