بیجنگ(شِنہوا)چین کی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای وی)کی بیٹریوں کی پیداواررواں سال کے پہلے چار ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 183.5فیصد اضافے کے ساتھ 129.6 گیگاواٹ آور تک پہنچ گئی۔چائنہ آٹو موٹیو بیٹری انوویشن الائنس کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اپریل تک ملک میں 81گیگاواٹ آور لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹریاں تیار کی گئیں، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 283.1فیصد زیادہ ہیں۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرنری لیتھیم بیٹریوں کی پیداوارگزشتہ سال کی نسبت 97.2فیصد اضافے کے ساتھ 48.3گیگاواٹ آور رہی۔اس عرصے کے دوران ملک میں الیکٹرک گاڑیوں میں کل 64.5گیگاواٹ آور بیٹریاں لگائی گئیں، جو گزشتہ سال کی نسبت 104.1فیصد زیادہ ہیں۔