بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے پارک جن کو جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی ہے۔مبارکباد کے اپنے پیغام میں وانگ نے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا ہمیشہ سے ایک دوسرے کے قریبی پڑوسی اور لازم و ملزوم شراکت دار ہیں۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ رواں سال دو طرفہ سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ ہے، وانگ نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں کے دوران دو طرفہ تعلقات میں مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تبادلوں اور تعاون کے ساتھ ہمہ جہت اور تیز رفتار ترقی ہوئی۔وانگ نے کہا کہ آج کے نئے حالات میں ان کا ملک جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
چینی وزیر خارجہ کی جنوبی کوریا کے اپنے نئے ہم منصب کومبارکباد
May 15, 2022