اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان کی خالی الدماغ شخصیت گفتگو اور شدید بگڑی ذہنی کیفیت کی بنا پر فوری حکومتی تحویل میں لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان درجہ اول کا خطرناک ذہنی مریض بن گیا ہے فوری طور پر سرکاری تحویل میں لیا جائے اور تجویز کیا ہے کہ بے اختیار ہو کر قومی اداروں کو مطعون کرنے والے عمران خان کو انسداد پاگل پن کے مکمل کورس کے ٹیکے لگنے چائیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام الناس کو ریلیف دینے کی صفر کارکردگی کے حامل شخص نے صرف حکومتی شراکت داراشرافیہ کو ریلیف دئیے معیشت اقتصادیات اور میسر کے شعبوں کی تنزلی کرنے والا عمران خان جلد قانون کے کٹہرے میں ہوگا،انہوں نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اداروں کے دفاتر میں روزانہ ملاقاتیں کرنے والا وزیراعظم زبان درازی ہر اتر آیا ہے عمران خان بتائے ون پیج اقتدار کا ڈھول پیٹنا سچ تھا یا نکلالے جانے کے بعد بیانیہ جھوٹ ہے اداروں کیلئے آئین میں کردار واضح ہے عمران خان نے ماورائے آئین اقدامات کی کوششیں کیں۔
عمران خان درجہ اول کا خطرناک ذہنی مریض بن گیا : نیربخاری
May 15, 2022