سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانچ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں آئیندہ ہفتے پانچ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے اہم مقدمات میں صدارتی ریفرنس ، اور پاکستان تحریک انصاف کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف مقدمات شامل ہیں  سپریم کورٹ آئیندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بینچ نمبر دو جسٹس قاضی فائیز عیسی اور جسٹس یحی خان آفریدی بینچ نمبر تین جسٹس سردار طارق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نمبر چار جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر اور  بینچ نمبر پانچ جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے جبکہ اٹھارہ مئی سے بینچز کی تشکیل تبدیل ہو جائے گی بینچ نمبر تین جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس امین الدین خان ،بینچ نمبر چار جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک اور بینچ نمبر پانچ جسٹس یحی خان آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہوگا اہم مقدمات میں صدارتی ریفرنس ، اور پاکستان تحریک انصاف کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف مقدمات شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن