جلسہ کرنا تمہارا حق ، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی : مریم نواز 

لاہور (نیوزرپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے پی ٹی آئی کے سیالکوٹ جلسے کے حوالے سے بیان میں کہاکہ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہارا حق ہے نہ تمہیں اس کی اجازت ہوگی۔ مریم نوازنے  ٹویٹ میں کہا کہ حکومت کی اولین ذمے داری پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے۔کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کی گرائونڈ میں جلسہ انکی عبادت گاہ کی توہین ہے۔

ای پیپر دی نیشن