ابوطہبی/ مکہ مکرمہ/ اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات کے مرحوم صدر شیخ خلیفہ بن زید کو سپرد کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف تعزیت کیلئے امارات پہنچ گئے ہیں وہ آج نو منتخب صدر سے تعزیت کریں گے دوسری طرح شیخ محمد بن زید النہیان کو امارات کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی تدفین کردی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید اور النہیان کو ابوظہبی کے البطین قبرستان میں دفن کیا گیا۔ شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں لاکھوں سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اور عمرہ زائرین شریک ہوئے۔ دنیا بھر سے قائدین یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی وفات پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ وہ امریکہ کے ایک حقیقی پارٹنر اور مخلص دوست تھے۔ دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النھیان کی وفات پر تعزیت کے لئے متحدہ عرب امارات ہفتہ کو متحدہ عرب امارات، وزیراعظم شہبازشریف اتوار کے دن شیخ محمد بن زید النھیان سے مرحوم صدر کی وفات پر تعزیت کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف یواے ای کی قیادت اور عوام سے اظہار افسوس کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عظیم دوست شیخ زیدکی وفات کے بعد شیخ خلیفہ بن زیدنے اپنے والد کے مشن کو قابلیت سے آگے بڑھایا، شیخ زید نے یواے ای کی فیڈریشن کی بنیاد رکھی تھی، شیخ خلیفہ نے اسے مزید مضبوط کیا اورمثالی ترقی دی، پچاس سال کی مسلسل محنت سے شیخ خلیفہ نے یواے ای کیلئے اپنے والد کے ترقیاتی وژن کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا، شیخ خلیفہ مرحوم نے اپنے دور میں مشاورت کو اپنی قوت بنایا، وہ عوام سے رابطے میں رہتے تھے ادھر خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زید النہیان کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا 61 سالہ شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہیں جو پانچ سال کیلئے صدر منتخب ہوئے ہیں انہیں خلفیہ بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد صدر منتخب کیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر عالمی رہنماؤں نے شیخ محمد بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے آصف زرداری نے کہا کہ دعا ہے شیخ محمد بن زید النہیان کی قیادت میں متعدد عرب امارات ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے محمد بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر بننے پر مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ میں محمد بن زید النہیان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور یو اے ای میں کثیر الجہت شراکت داری ہے۔ نئی اماراتی قیادت کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ دوسری طرف شہباز شریف نے پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وباء پھیلنے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے وباء کا مزید پھیلاؤ روکنے کیلئے اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کرتے کہا ہے کہ پیر کوہ میں دواؤں اور صاف پانی کمی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
شہباز شریف امارات پہنچ گئے، شیخ خلیفہ سپرد خاک ، محمد بن زید صدر منتخب
May 15, 2022