لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام سید الشہداء حضرت امیر حمزہ ؓاور دیگر شہدائے احد کے سالانہ عرس مقدس کے سلسلہ میں حضرت سیدنا امیر حمزہ ؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناموس مصطفی ؐ کا جاں باز ہونا سیدنا امیر حمزہ ؓ کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ حضرت امیر حمزہ ؓرسول پاک ؐ کے آگے کھڑے ہو کر دو تلواروں سے جہاد کرتے تھے۔ دربار مصطفی ؐ سے آپ ؓ کو سید الشہدائ، افضل الشہدا ء اور خیر الشہداء کے القاب ملے۔
ناموس مصطفی ؐکا جانباز ہونا سیدنا امیر حمزہ ؓکابڑا اعزاز ہے: اشرف جلالی
May 15, 2022