لاہور(کلچرل رپورٹر) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ لاہور میں ’’رپورٹ رائٹنگ پروسیس ان پرفارمنس آڈیٹنگ‘‘ کے کورس کا انعقاد کیاگیا،جس میں پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے33 آفیسرز نے شرکت کی۔ کورس میں پرفارمنس آڈٹ کے معیشت،کارکردگی اور تاثیر کے معاملات کاجائزہ لیاگیا۔ کورس میں آفیسر زکومکمل شدہ کارکردگی کے آڈٹ کے نتائج اورموثر رپورٹس بنانے سے آگا ہ کیاگیا تاکہ آڈیٹنگ کے نظام میں رپورٹ لکھنے کی مہارت کو بڑھایا جاسکے۔ کورس میں رپورٹنگ کے تمام پہلوؤں کواجاگراو رپرفارمنس آڈٹ رپورٹ کے تمام پہلوؤں پرروشنی ڈالی گئی اورکورس کے شرکاء کو پرفارمنس آڈٹ رپورٹ کی تیاری کے دوران استعمال ہونے والے ٹولز اور تکنیکوں کے بارے میں تربیت دی گئی۔
’’رپورٹ رائٹنگ پروسیس ان پرفارمنس آڈیٹنگ‘‘ کورس ،33 آفیسرز شریک
May 15, 2022