الحمراء میں سپین کے ثقافتی طائفے کی منفرد انداز میں شاندار پرفارمنس 

ؒٓلاہور(کلچرل رپورٹر)عالمی شہرہ آفاق ادبی وثقافتی ادارہ لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں سپین کے ثقافتی طائفے نے اپنے اپنی منفرد انداز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا۔پاکستان میں سپین کے سفیر مانول دوران نے خصوصی شرکت کی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے غیر ملکی فنکاروں کو الحمرا کے پلیٹ فارم پر خوش آمدید کہا۔سپین کے ثقافتی طائفہ چونی اینڈ وکٹر براو فلیمکو گروپ کے فنکاروں نے اپنے منفرد انداز میں پرفارم کیا۔پروگرام کے آغاز میں سپین کے سفیر نے اعزازی قونصلر جنرل جلال صلاح الدین کو سوونئیر پیش کیا۔جلال صلاح الدین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کا مقصد سپین کے ثقافتی حسن زندہ دلان لاہور کے سامنے پیش کرنا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا دنیا بھر کے ثقافتی وفد کی مہمانی نوازی کا اعزاز رکھتا ہے۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،آرٹسٹوں کی پرفارمنس کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن