طبی سہولیات کی فراہمی میں نرسز کا کردار اہم ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان 

لاہور ( نیوز رپورٹر) شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹرز میں نرسنگ کی ڈائریکٹر ریحانہ الٰہی نے نرسنگ کے عالمی دن پر کہا ہے کہ تمام ہیلتھ کئیر کے اداروں اور بلخصوص شوکت خانم ہسپتال جیسے سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں ہر وقت انتہائی تربیت یافتہ نرسوں کی چوبیس گھنٹے دستیابی اس شعبے کا مستقبل ہے اور ملک بھر میں ہمیشہ تربیت یافتہ نرسوں کی ضرورت رہتی ہے۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ صحت کے نظام کے معیار کو بہتر بنانے میں نرسوں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے ۔ یہ علاج کی فراہمی کے مقام پر خدمات کا معیار بہتر بنا تی ہیں ۔ پاکستان میں نرسوں کی تنخواہوں اور ان کے معیار زندگی میں بہتری ایک مثبت رجحان ہے۔ ہمیں نرسنگ کی تعلیم کے پروگراموں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دینا چاہیے اور ان کی صحت اور تندرستی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ 

ای پیپر دی نیشن