عوام کا راستہ ’’امپورٹڈ رجیم‘‘ کے بل بوتے پر نہیں روکا جا سکتا، کامل علی آغا 

May 15, 2022

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ ''امپورٹڈ رجیم'' طاقت کے بل بوتے پر عوام کا راستہ نہیں روک سکتی، چند جلسوں سے مانگے تانگے کی سرکار کے اوسان خطا ہوگئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ سیالکوٹ میں جلسہ روکنے کے لیے شرمناک ہتھکنڈے اختیار کیے گئے، امپورٹڈ حکمرانوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔

مزیدخبریں